مہر خبررساں ایجنسی نے الوفاق سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق کے جنرل سکریٹری شیخ علی سلمان نے بحرینی عوام کے انقلاب کو عرب ممالک میں سب سے بڑا انقلاب قراردیا ہے۔ انھوں نے بحرین کے انقلاب کی تیسری سالگرہ کے موقع پر بحرینی عوام کے ایک عظيم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ عظيم عوامی احتجاج اس بات کا مظہر ہے کہ عوامی مطالبات کو طاقت اور حکومت کے زور پر دبایا نہیں جاسکتا، انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام بحرین میں جمہویرت کا مطالبہ کررہے ہیں ، انصاف مانگ رہے ہیں اور اپنے کھوئے ہوئے حقوق کو طلب کررہے ہیں اور یہ ایسے مطالبات ہیں جنھیں عالمی قوانین کی پشتپناہی حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک کی جمہوریت اور انسانی حقوق کے بارے میں متضاد اور دوگانہ پالیسیاں ہیں کیونکہ امریکہ عرب ممالک میں عرب ڈکٹیٹر حکمرانوں کا حامی اور جمہوریت کا دشمن ہے۔
مہر نیوز/ 16 فروری/ 2014 ء :بحرین کی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق کے جنرل سکریٹری نے بحرینی عوام کے انقلاب کو عرب ممالک میں سب سے بڑا انقلاب قراردیا ہے۔
News ID 1833377
آپ کا تبصرہ